Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا
خبریں

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا

EditorBy Editorدسمبر 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور – بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد کے نزدیک گجرات کے علاقے کچھ میں 20 سے 21 جنوری تک بڑے پیمانے پر فضائی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم آئی، جیگوار اور دیگر فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ مشقوں میں تیز رفتار پروازیں، ہوائی لڑائی کی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں شامل ہوں گی۔

اس دوران متعلقہ فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا جائے گا اور صرف ایئر فورس کی تربیتی کارروائیوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ محدود فضائی زون بھارت کی جنوبی سرحد کے حساس علاقوں پر محیط ہے، جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے نزدیک علاقے شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کی صورتحال میں کسی بھی عسکری سرگرمی کو خطے کے امن کے لیے حساس سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.