Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»نیتن یاہو جنگی رہنما، کرپشن مقدمات میں اسرائیلی صدر انہیں معافی دیکر ہیرو بن جائیں، ٹرمپ کی اپیل
خبریں

نیتن یاہو جنگی رہنما، کرپشن مقدمات میں اسرائیلی صدر انہیں معافی دیکر ہیرو بن جائیں، ٹرمپ کی اپیل

EditorBy Editorاپریل 30, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Netanyahu is a war leader, the Israeli president should pardon him in corruption cases and make him a hero, Trump appeals
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمات میں صدارتی استثنیٰ فراہم کریں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف جاری ٹرائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات میں ایک منتخب رہنما کو عدالتوں میں پیش ہونا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق نیتن یاہو نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران بھی انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑا، جو ایک غیر معمولی صورتحال ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں پلی بارگین کے بجائے مکمل معافی دی جانی چاہیے، کیونکہ نیتن یاہو ایک “جنگی دور کے رہنما” ہیں اور ان پر مقدمات کا جاری رہنا ریاستی مفاد کے خلاف ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی صدر پر زور دیا کہ اگر وہ صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نیتن یاہو کو معاف کر دیتے ہیں تو یہ اقدام انہیں قومی سطح پر ایک اہم شخصیت کے طور پر نمایاں کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بنیامین نیتن یاہو کو کرپشن اور غیر قانونی تحائف لینے جیسے الزامات کا سامنا ہے، اور یہ مقدمات اسرائیلی سیاست میں ایک بڑا تنازع بن چکے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.