Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

نئے صوبےپاکستان کی بقاء اور اگلی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ مصطفی کمال

نومبر 23, 2026

ڈرامہ "درِ نجات” کے دو نئے کرداروں ’بیلا اور امان‘ نے شائقین کواپنی جانب متوجہ کرلیا

نومبر 23, 2026

دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»سنٹرل ایشیا»پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
سنٹرل ایشیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

EditorBy Editorجنوری 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:  پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر تک کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

وزرات خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک نے پاکستان کے اہم معاشی شعبوں میں آذربائیجانی سرمایہ کاری کے طریقۂ کار کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، اس فریم ورک کے تحت ترجیحی شعبوں میں آذربائیجان کا سرمایہ پاکستان منتقل کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کے ذریعے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطحی روابط باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اگرچہ سرمایہ کاری کے مخصوص شعبوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم پاکستان توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ آذربائیجان، جو توانائی کا ایک اہم پیداواری ملک اور خطے میں ابھرتا ہوا سرمایہ کار ہے، جنوبی ایشیا میں اپنی اقتصادی موجودگی بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ازبکستان کےوزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع و کمانڈر ایئر ڈیفنس اینڈ ایئر فورس کی ملاقات

    نومبر 14, 2026

    پاکستان اور ترکمانستان کا دینی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 26, 2026

    پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 30, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.