Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اسحاق ڈار کی استنبول میں آر-4 کے اجلاس میں شرکت ، سعودی عرب کیساتھ یکجہتی کا اظہار

اکتوبر 23, 2026

ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

اکتوبر 23, 2026

آصف زرداری کی جرمنی کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»موبائل بینکنگ، 3 ماہ میں 337 کھرب کے ڈیجیٹل لین دین ریکارڈ
کاروبار

موبائل بینکنگ، 3 ماہ میں 337 کھرب کے ڈیجیٹل لین دین ریکارڈ

EditorBy Editorجنوری 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: چند سال قبل پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کو اپنانے کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے تھے، تاہم کووڈ19کے بعداور عالمی اداروں، بالخصوص بل اینڈملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت سے ملک میں جدید بینکاری نظام تیزی سے فروغ پاچکا ہے،آج پاکستان میں 12 کروڑسے زائدصارفین ذاتی اور تجارتی لین دین کیلیے موبائل بینکنگ ایپس استعمال کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک کمرشل بینکوں کے 2 کروڑ 58 لاکھ صارفین موبائل بینکنگ استعمال کر رہے تھے،جبکہ ستمبر 2025 تک برانچ لیس بینکنگ کے موبائل ایپس استعمال کرنیوالوں کی تعداد 8کروڑ 79 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے میں فن ٹیک اداروں کے صارفین کی تعداد 62 لاکھ 70 ہزارریکارڈکی گئی۔ اس وقت ملک میں 34 کمرشل بینک، 14 برانچ لیس بینکنگ ادارے اور 6 فن ٹیک الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنزکام کر رہی ہیں۔

صارفین موبائل ایپس کے ذریعے رقم کی منتقلی، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی، ٹکٹوں کی بکنگ،آن لائن خریداری، ڈیجیٹل قرضے،موبائل ٹاپ اپ اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھارہے ہیں،جبکہ بڑی تعداد ایک سے زائد بینکنگ ایپس بھی استعمال کررہی ہے۔

سافٹ ویئر انجینئر اور موبائل ایپ آرکیٹیکٹ عبداللہ طارق کے مطابق اس رجحان کی بنیادی وجوہات میں اسمارٹ فونزاور انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کے ساتھ ساتھ بینکوں کی جانب سے موبائل ایپس کے فرنٹ اینڈاور بیک اینڈسسٹمز میں بھاری سرمایہ کاری شامل ہے،جس سے صارفین کاتجربہ بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موبائل بینکنگ نے چندسیکنڈزمیں رقم کی منتقلی کوممکن بناکر بینکاری نظام کانقشہ بدل دیا ہے،جس سے وقت اور لاگت دونوں کی بچت ہورہی ہے۔ ڈیجیٹل بینکوں اور فن ٹیک اداروں کی جانب سے ڈیجیٹل انشورنس، سرمایہ کاری اور ارنڈ ویج ایکسس جیسی جدید سہولیات مستقبل میں لین دین کے حجم میں مزیدتیزی لائیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعے 2 ارب لین دین ہوئے،جن کی مجموعی مالیت 337 کھرب روپے رہی، جو ڈیجیٹل چینلزکے ذریعے ہونیوالے کل لین دین کا 81 فیصد بنتی ہے۔

بینکاری اور مالیاتی ماہر ابراہیم امین کاکہناہے کہ راست پیمنٹ سسٹم اورکیو آرکوڈ ادائیگی جیسے اقدامات نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کوآسان اوربلا معاوضہ بنادیاہے،جس سے دکانداروں اور صارفین میں نقدرقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کارجحان بڑھاہے۔

ان کے مطابق کمرشل بینکوں کے صارفین عموماً بڑی رقوم کے لین دین کرتے ہیں،جبکہ برانچ لیس بینکنگ اور فن ٹیک صارفین کم مالیت کے لین دین کوترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نوجوان، ٹیکنالوجی سے واقف آبادی موبائل بینکنگ کو ترجیح دے رہی ہے، تاہم بینکوں کو سیکیورٹی فیچرز بہتر بنانے اورصارفین کوآن لائن فراڈسے بچاؤکیلیے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

    اکتوبر 23, 2026

    وزیراعظم نے 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کر دی

    اکتوبر 23, 2026

    ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    اکتوبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.