Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

اکتوبر 25, 2026

سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ 500 ریال الاؤنس، کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان

اکتوبر 25, 2026

جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

اکتوبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر
پاکستان

قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر

EditorBy Editorجنوری 17, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان، عدلیہ اور فوج کیخلاف بولنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے)  کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس ایک بہترین یونیورسٹی ہے ۔ این سی اے نے قومی سطح پر شہرت حاصل کر لی ہے، جس کے طلبہ بہت کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوان طلبہ ریسرچ کے بعد کام کرتے ہیں جو تخلیقی ہوتا ہے۔

 

سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ نہ حکومت میں ہیں اور نہ ہی اپوزیشن میں بلکہ بطور اسپیکر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ضرور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں آگ نہ لگائی جائے اور جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ توڑ پھوڑ، ڈنڈوں اور بندوقوں کی موجودگی تشویش کا باعث بنتی ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی پاکستان کے خلاف بات کرے گا تو اسے گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں عدلیہ اور ججز کے کردار پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسی طرح افواج پاکستان کے خلاف بات بھی نہیں کرنے دی جائے گی اور صرف اسی گفتگو کی اجازت ہو گی جو آئین کے دائرے میں ہو۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان سے مشاورت کرتے ہیں اور وزیر اعظم انہیں کسی چیز سے نہیں روکتے۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم جو کوئی بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اسے اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوتی جا رہی ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا،  چین، روس، ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور ان سے لڑنا عوام کا کام ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 25, 2026

    افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،طارق فضل چوہدری

    اکتوبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.