Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

اکتوبر 24, 2026

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اکتوبر 24, 2026

پاک بھارت جنگ سمیت آٹھ جنگیں رکوانا میرے لئے اعزاز ہے پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا، ٹرمپ

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»افغان حکومت کی کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملوں کا دعویٰ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذبیح اللہ مجاہد
دنیا

افغان حکومت کی کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملوں کا دعویٰ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذبیح اللہ مجاہد

EditorBy Editorفروری 27, 2026Updated:فروری 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Zabihullah Mujahid, Chief Spokesperson of the Islamic Emirate
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کابل  –  افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے کابل، قندھار اور پکتیا کے بعض علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم انہوں نے پاکستانی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رات تقریباً 1 بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ صوبہ پکتیا میں منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ قندھار کی فضاؤں میں بھی رات گئے فضائی سرگرمی دیکھی گئی۔ بعض افغان میڈیا اداروں کا دعویٰ ہے کہ رات 12 بجے کے بعد قندھار میں ایک پاکستانی طیارہ پرواز کرتا دیکھا گیا، تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری ذریعے نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا مؤقف ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کی مبینہ بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں “آپریشن غضب للحق” کے تحت جوابی اقدامات کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صبح 3 بج کر 40 منٹ تک افغان طالبان کے 133 جنگجو ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں متعدد دفاعی اہداف کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری دعووں کے مطابق افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ اور 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دونوں جانب سے متضاد بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور سیکیورٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سرحدی جھڑپیں جاری رہیں تو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا

    اکتوبر 24, 2026

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    اکتوبر 24, 2026

    پاک بھارت جنگ سمیت آٹھ جنگیں رکوانا میرے لئے اعزاز ہے پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا، ٹرمپ

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.