Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اکتوبر 20, 2026

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اکتوبر 20, 2026

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

اکتوبر 20, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, اکتوبر 20
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»فیکٹ چیک»بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ آپریشن بے نقاب
فیکٹ چیک

بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ آپریشن بے نقاب

EditorBy Editorمارچ 28, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ویژن پوائنٹ فیکٹ چیک:  پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت اور افغانستان کی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل افغانستان سے آپریٹ اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا گیا، اس پورے آپریشن کے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹس بھارتی نکلے، بیانیہ سازی، کنٹرول اور سٹریٹجک ڈائریکشن بھارتی اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔

بھارت اور افغانستان نے عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کرنے کا خطرناک منصوبہ بنایا، بھارت صرف پاکستان نہیں امریکہ، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے، بھارت افغانستان مربوط انفارمیشن وارفیئر خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی سازش بے نقاب کر کے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر نمایاں ہو گیا، ثابت ہو گیا مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف پاکستان اور ادارے پوری طرح چوکنا ہیں، پاکستان کے عوام کو بھی اپنی حکومت اور اداروں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی ہر سازش سے چوکنا رہنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس مہم میں جعلی ایرانی شناختوں کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا گیا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈس انفارمیشن آپریشن خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے لانچ کیا گیا، جس کا آغاز مبینہ طور پر ایران سے منسوب جعلی میڈیا پلیٹ فارمز اور گھوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت پاکستان پر امریکا کے لیے تیل ترسیل جیسے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ نفرت انگیز پروپیگنڈے کو تقویت دی جا سکے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ ایرانی شناخت رکھنے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس درحقیقت بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، جن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ منظم ڈس انفارمیشن مہم خطے میں کشیدگی بڑھانے اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ایک کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    افغان حکومت کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا

    جون 19, 2026

    چمن پھاٹک کوئٹہ دھماکہ: سوشل میڈیا پر منظم گمراہ کن مہم بے نقاب

    مئی 24, 2026

    کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکہ سے متعلق ” را” کے زیر اثر چلنے والے ایکس اکائونٹس کی گمراہ کن پروپیگنڈ ہ مہم کا پردہ چاک

    مئی 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.