Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر قومی سلامتی

اکتوبر 24, 2026

پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز

اکتوبر 24, 2026

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل کانٹریکٹ چینی کمپنی کو دے دیا گیا

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز
پاکستان

پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز

EditorBy Editorاکتوبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

مریم نواز شریف نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز کو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو سے مکمل نجات اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے والدین سمیت ہر فرد کا بھرپور تعاون نہایت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین سے انکار دراصل بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل سے انکار ہے، انسدادِ پولیو کے قطرے محفوظ اور مؤثر ہیں اور بچوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران ویکسین کے دو قطرے لازمی پلوائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رواں برس پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور محکمہ صحت متحرک ہیں، جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں باقاعدگی سے انسدادِ پولیو مہم چلائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے تحت صوبے کے 13 حساس اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں ماحولیاتی نمونوں کی مسلسل جانچ بھی کی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ملک بھر کے ساتھ پنجاب کے منتخب اضلاع میں 2 سے 8 نومبر 2026 تک جاری رہنے والی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مہم کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیمیں، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، تاہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل اور ہمہ جہت کوششیں ناگزیر ہیں، غفلت کی صورت میں پولیو کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔

انہوں نے والدین، طبی عملے، پولیو ورکرز اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے اور صحت مند مستقبل یقینی بنانے کے لیے انسدادِ پولیو مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر قومی سلامتی

    اکتوبر 24, 2026

    دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل کانٹریکٹ چینی کمپنی کو دے دیا گیا

    اکتوبر 24, 2026

    وزیرخزانہ نے ملک میں خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.