سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی آر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیراورپاک فوج کےتمام افسران و جوانوں نےجنرل (ر) عبدالوحیدکاکڑ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ پاک فوج سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دلی تعزیت کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور ہمت دے۔ آمین
دوسری جانب صدر آصف زرداری نےبھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے،اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


