مریدکے کے علاقے 34 چک میں گھریلو تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر نشے کے عادی شوہر نے اپنے بچوں کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا،واقعے میں روبینہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کےمطابق ملزم صابرآئس کےنشےکا عادی ہے،جو واردات کے بعد موقع سےفرارہوگیا،متاثرہ خاتون کی بیٹی علیزہ نےبتایاکہ والد نےاسکی آنکھوں کےسامنےوالدہ پرحملہ کیا،اس نےوالد کو روکنےکی کوشش کی تو ملزم چھری لےکر اس کے پیچھے بھی دوڑ پڑا۔
علیزہ کےمطابق اس نےاپنےدونوں چھوٹے بھائیوں سمیت بھاگ کرجان بچائی،پولیس نےملزم کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے،ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سے لاہور منتقل کر دیا۔

