ون ڈے ٹرائی اینگلولر سیریزمیں پاکستان کی فتح۔قومی کرکٹ ٹیم نے دل جیت لیے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ون ڈے ٹرائی اینگلولر سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ون ڈے ٹرائی اینگلولر سیریز کا فائنل جیتنے پربہت خوشی ہوئی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور اوپنرفخر زمان کو سینچری بنانے پر خراج تحسین پیش کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ٹیم پاکستان نے چیمپئنز کی طرح بہترین کھیل پیش کرکے دل جیت لئے۔

