ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خیبر کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران پراسرار بیماری سے 5 بچوں کی اموات ہوئیں، جن میں 3 کمسن بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل میں بچوں کی پراسرار بیماری سے اموات اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ رواں سال جون میں بنوں کے علاقے تختی خیل میں پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 5 ، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں7 اور صوابی کے علاقے گدون امازئی میں 7 بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

