اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے مداحوں کو اپنی پہلی اولاد کی خوشخبری دیتے ہوئے بیٹے کا نام اور تصویر بھی شیئر کر دی۔
بھارتی فلمی دنیا سے وابستہ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’دیو‘ رکھا ہے۔
سمانتھا نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ ہمارا خوبصورت بیٹا، دیو نڈی مورو، 19 نومبر 2026ء یہ ہماری زندگی کا اب تک کا سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ ہے، سمانتھا اور راج۔
سمانتھا اور فلم ساز راج نڈی مورو کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا آغاز 2021ء میں ہوا، جب دونوں نے ویب سیریز دی فیملی مین 2 میں ایک ساتھ کام کیا، بعد ازاں دونوں نے ویب سیریز سِٹڈیل: ہنی بنی میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔
اس جوڑے نے یکم دسمبر 2025ء کو کوئمبٹور کے ایشا یوگا سینٹر میں شادی کی تھی۔

