انیل کپور نے ایمانوئل میکرون سے پیرس میں ملاقات کی، فرانسیسی صدر نے اداکار کو اپنے دفتر کا دورہ کرایا اور نپولین کے دور کے نوادرات دکھائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انیل کپور اور ایمانوئل میکرون کی ملاقات میں فن، ثقافت، سینما، اے آئی اور مستقبل کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جسے اداکار نے انتہائی با مقصد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان گفتگو اتنے فطری انداز میں آگے بڑھی کہ یوں محسوس ہوا، جیسے ہم ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں۔

