سلمان خان کی حالیہ وائرل ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔
اداکار سلمان خان حال ہی میں سیاہ شرٹ، گہرے سرمئی پینٹ اور گہرے سبز چشمے میں نظر آئے، اس موقع پر وہ فوٹوگرافروں کے سامنے پوز دیتے ہوئے تر و تازہ دکھائی دیے، تاہم ان کے دائیں ہاتھ پر موجود نیل اور نشانات نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکار کے ہاتھ پر موجود نشانات بظاہر ڈرپ لگنے کے بعد پڑنے والے نشانات سے مشابہ تھے، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

