عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 40 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ اس وقت سونا 3294 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ادھر پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں 3400 روپے کی بڑی کمی آئی۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے پر آ گئی۔
22 قیراط کا 10 گرام سونا 2672 روپے سستا۔۔ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 771 روپے رہی۔
24 قیراط کی ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 70 روپے کمی آئی۔ 3276 روپے میں فروخت ہوئی