اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس وقت ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ سے گریز کریں کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور امن کے لئے وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ ہو، دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی صورتحال باعث تکلیف ہے، اقوام متحدہ ایسے اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی کم کرے۔