ریاض : معرکہ بنیان مَّرْصُوْص اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی عالمی فتح پر امریکی صدر کا پاکستان کے حق میں بیان آگیا ۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی – یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی صدر نے پاکستان کے حق میں اہم بیان دیتے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں امریکہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے 20 جنوری سے لے کر ابتک عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشتگردوں کا صفایا کیا۔ ابیے (Abbey) گیٹ حملے میں داعش کے دہشتگرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا۔ پاکستان امریکہ کا قابل اعتماد اتحادی ہے اور دہشتگردی کیخلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے۔ ٹرمپ کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات واضح ہو گئی کہ پاکستان امن اور عالمی تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔عالمی سطح پر پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔