موسیٰ خیل : موسیٰ خیل (بلوچستان) میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
دہشتگرد راڑہ شم کےعلاقے میں ہائی وے پربم نصب کررہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد مسافر بسوں،چیک پوسٹوں اورشاہراہوں پر حملوں میں ملوث تھے۔