وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں مقامی ادائیگیوں کے نظام کو یکسر تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلےمیں آئندہ مالی سال میں کیش کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔۔
کیو آر کوڈز، ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ساتھ ساتھ موبائل بینکنگ کے ذریعے ادائیگیوں کا طریقہ کار لانچ کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نقد ادائیگی کی حوصلہ شکنی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی تین روپے فی لٹر وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ ڈیجیٹل ادائیگی کی صورت میں اصل قیمت ادا کرنی ہو گی جبکہ نقد ادائیگی پر تین روپے فی لٹر اضافے ادا کرنے ہوں گے۔
آئندہ مالی سال کی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ اس پر تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے