نئی دہلی : آپریشن سندور کے دوران ہلاکتیں تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت کو بڑا جانی نقصان ہوا، صرف ایل او سی پر 250 سے زائد فوجی مارے گئے، بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارت نے 100 سے زائد فوجیوں کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کرلیا، 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس کو اعزازات دئیے جائیں گے۔
آپریشن سندور میں بھارتی افواج نے بھاری نقصان اٹھایا، حکومت اور بھارتی افواج ہزیمت سے بچنے کیلئے آج تک نقصانات چھپاتی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول پر 250 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتوں کے باوجود 100 سے زائد کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا، انڈین ایئر فورس کے سات۔ ٹین انفینٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک جوان اعزاز کے مستحق قرار دیئے گئے، ہیڈ کوارٹر 93 انفینٹری بریگیڈ میں 9 ہلاک فوجیوں کو اعزازات دیئے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نام نہاد جمہوری ملک میں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر دباؤ ہے، وہ اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق جن بھارتی فوجیوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے ان میں ادھم پور ایئربیس پر مارے گئے جدید ایس 400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق کے باوجود پٹھان کوٹ، ادھم پور بیس کے نقصانات کی تردید کرتی رہی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر 6 اور 7 مئی کی رات کئی علاقوں سے حملہ کیا، تاہم پاکستان کی فوری جوابی کارروائی کی گئی اور پاکستان ایئر فورس نے جدید ترین رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔
پاکستانی فورسز نے تمام محاذوں پر بھارت کو بھرپور جواب دیا، ایل او سی پر متعدد بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا گیا، جس میں درجنوں بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور بھارتی ایئر بیسز، فوجی چھاؤنیوں سمیت کئی اہم فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاکستانی کی جانب سے جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کرانے کی اپیل کی، امریکی صدر کی جانب سے رابطے کا کا پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے حملے روکنے کا اعلان کردیا۔