عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ہوئی اور یہ ہفتہ وار خسارے کی جانب گامزن رہیں کیونکہ سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹ لیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کی کمی سے 4,326.75 ڈالر فی اونس رہی۔ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت تقریباً 1 فیصد گر کر 4,382.50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
سونے کی قیمت جمعرات کو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، بعد ازاں 1.3 فیصد کمی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا جس کے باعث یہ رواں ہفتے خسارے کی جانب گامزن ہے۔
دیگر دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 0.4 فیصد کمی سے 64.17 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ پلاٹینم کی قیمت 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,711.84 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پیلیڈیم 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا
