چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے۔ ایسا کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت پر ایک اور عدالت بنانا غلط ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسی شقوں کو نہ چھیڑا جائے جس سے صوبوں میں تناؤ بڑھے۔ آئین میں درج ہے کسی صوبے کا حصہ کم نہیں کیاجائےگا، بیرسٹرگوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2020 میں پی ٹی آئی حکومت میں10ویں این ایف سی ایوارڈپرکام ہوا، سب صوبےگیارہویں ایوارڈ کے منتظر ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت ہر محب وطن یہ کہہ رہا ہے سارے اسٹیک ہولڈراپنی تلواریں نیام میں رکھیں، ایک ایک قدم پیچھے ہوجائیں،پاکستان اوراس کے عوام پہلے ہیں،کوئی بہتری کی سہولت پیدا ہو۔ بانی نے ابھی تک اسلام آباد آنے کی کوئی ہدایت نہیں دی، جب انہوں نے حکم دیا تب دیکھیں گے۔

