واشنگٹن/تہران — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے ایرانی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تہران کا شکریہ ادا کیا ہے، اور اسے عالمی استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق کمرشل شپنگ بغیر رکاوٹ جاری رہے گی، تاہم جہازوں کو طے شدہ بحری راستوں کی پابندی کرنا ہوگی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں اہم بحری گزرگاہوں پر دباؤ میں کمی آئی ہے۔
