پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں اسپتال سے میت کی گھر منتقلی کی سروس کا آغاز ہوگیا

پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں اسپتال سے میت کی گھر منتقلی کی سروس کا آغاز ہوگیا۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ہولی فیملی،بینظیربھٹو اسپتال،ڈی ایچ کیو اورراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بوتھ قائم کر دیئے۔

ضلعی ایمرجنسی آفیسرکاکہنا ہےکہ میت منتقلی سروس کیلئے ابتدائی طور پر 7 گاڑیاں فراہم کی گئیں، پہلے دن 3 میتیں اسپتالوں سے گھر منتقل کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی کاکہنا ہےکہ ڈسیزڈ ٹرانسفر سروس پنجاب حکومت کا پراجیکٹ ہے، پنجاب میں راولپنڈی سمیت 3 اضلاع میں پائلٹ سروس فراہم کی گئی،ریسکیو 1122 کےہولی فیملی، بینظیر بھٹو اسپتال ،ڈی ایچ کیو اور آرآئی سی میں بوتھ قائم کردیاگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے