پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لیےنو اضلاع میں میگا منصوبےشروع کرنےکی منظوری دے دی گئی،رواں مالی سال میں ہی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا۔
پنجاب میں جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لیےبڑا فیصلہ کرلیاگیا،9 اضلاع میں ٹرانسپورٹ کے 9 میگا منصوبےشروع کرنے کی منظوری دیدی گئی،فیصل آباد میں بس اسٹاپس و اڈوں کیلئے 3 ارب 72 کروڑ سے زائد فنڈز منظور کیا گیا،گجرات میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کیلئے 5 ارب 10 کروڑ کی منظوری دی گئی۔
گوجرانوالہ کو سب سےزیادہ 7 ارب 44 کروڑ سے زائد کا بجٹ ملے گا،راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، ملتان کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے،ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی ٹرانسپورٹ سہولیات بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔
منصوبے رواں مالی سال میں شروع کیے جائیں گے،ابتدائی کام کیلئے 90 کروڑ روپے کے فنڈز فوری جاری ہوں گے
