ایران کے ساتھ جنگ بندی کی کوئی حتمی مدت نہیں، فیصلہ صدر کریں گے: وائٹ ہاؤس

There are arguments for action against Iran, it would be better if Tehran makes a deal: White House

وائٹ ہاؤس کی ترجمان Karoline Leavitt نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی اور اس حوالے سے وقت کا تعین صدر Donald Trump خود کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران کو متفقہ تجاویز پیش کرنے کے لیے چند دن دیے جا رہے ہیں، اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کے مطابق ایران کی جانب سے دو بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے اقدام کو صدر ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تحویل میں لیے گئے جہاز نہ تو امریکی ہیں اور نہ ہی اسرائیلی، جبکہ امریکا اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ایران کو افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ Strait of Hormuz میں جاری ناکہ بندی سے مطمئن ہیں۔

کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکا کی معاشی دباؤ کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے اور ایران کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، حتیٰ کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا اپنی شرائط میں کسی قسم کی نرمی نہیں کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے