عزمِ وفا کے پیکر سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمہ "وطن کی خاطر” جاری

عوام کے جذبات سے لبریز یہ نغمہ "وطن کی خاطر” معرکۂ حق کے شیر دل ہیروز کی جرأت، بہادری اور دشمن پر طاری ہیبت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، نغمے کے سحر انگیز بول پاکستان کی ناقابلِ تسخیر عسکری قوت اور افواجِ پاکستان کے جذبہِ ایمانی کا دلکش امتزاج پیش کرتے ہیں۔

"وطن کی خاطر جئیں مریں گے” جیسے ولولہ انگیز الفاظ پاک فوج کے بہادر اور جری سپاہیوں کے لازوال جوش وجذبہ کو اجاگر کرتے ہیں، جبکہ نغمے کی ہر دھن میں ان غازیوں کی للکار سنائی دیتی ہے، جن کے فولادی قدموں کی گونج سے دشمن کے ایوان لرز اٹھتے ہیں۔

مزید برآں، یہ روح پرور ملی نغمہ ایک واضح پیغام اور للکار ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ، ہر لمحہ دشمن کو کاری ضرب لگانے کے لیے تیار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے