لاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق سات زخمی ہوگئے، ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق موسلا دھار بارش کے دوران لاہور میں دو حادثات رپورٹ ہوئے ۔ شادباغ کھوکھر روڈ پر کرنٹ لگنے سے بائیس سال کا عدنان جاں بحق ہوگیا ۔ دوسرا واقعہ نین سکھ کےعلاقے میں پیش آیا ۔ گھر کی دیوار گرنے سے سات افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔ زخمیوں میں شامل ایک خاتون کے سر پر گہری چوٹ آئی ۔ جس کی حالت تشویشناک ہے ۔
