جے یو آئی کا مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شیخ ادریس کی شہادت کےخلاف کل بروز بدھ اور بروز جمعہ بھرپور پُرامن مظاہرے ہوں گے۔

اسلم غوری نے کہا کہ صوبائی اورضلعی تنظیمیں چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ادریس کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، اکابرعلماء کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک گئے، ریاست کب تک امتحان لے گی۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، مولانا ادریس شہید ریاست کے دفاع میں قربان ہوئے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ عوام مظاہروں میں شرکت کرکے بدامنی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں، حکومت ناکام ،عوام کو اپنی حفاظت کے لئے خود میدان میں آنا ہوگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے