جنت مرزا کو فلم میں کاسٹ کرنا تباہی ثابت ہوا، سید نور

Casting Jannat Mirza in the film proved to be a disaster, Syed Noor

معروف پاکستانی فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا اُن کے لیے “تباہی” ثابت ہوا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے اپنی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی باکس آفس پر ناکامی کے حوالے سے کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم بڑی محنت سے تیار کی گئی تھی، تاہم شائقین سینما گھروں تک نہیں آئے۔ سید نور کے مطابق جنت مرزا کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت سینما کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی۔

فلم ساز نے کہا کہ لوگوں کا شاید یہ خیال تھا کہ جنت مرزا تو روزانہ ٹک ٹاک پر نظر آ جاتی ہیں، اس لیے انہیں دیکھنے کے لیے سنیما جانے کی ضرورت نہیں۔

گفتگو کے دوران سید نور نے ماضی کی فلم انڈسٹری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اداکاروں اور فلموں کے باقاعدہ مداح ہوا کرتے تھے اور لوگ نئی فلموں کا بے چینی سے انتظار کرتے تھے، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب فلمی ستاروں کے گرد وہ کشش باقی نہیں رہی کہ صرف کسی اداکار یا اداکارہ کے نام پر لوگ سنیما کا رخ کریں۔

یاد رہے کہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، تاہم اُن کی فلمی کامیابی توقعات کے مطابق نہ رہ سکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے