امریکی حملے سے متاثر ہونے والا ایرانی کمرشل بحری جہاز ایم وی ٹوسکا مرمت کیلئے پاکستان پہنچا دیا گیا۔
میرہن ٹریفک حکام کے مطابق ایرانی بحری جہاز ایم وی ٹوسکا کراچی پورٹ پہنچ چکا ہے، جہاں اس کی مرمت کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی بحری جہاز پر 19 اپریل کو خلیج عمان میں حملہ ہوا تھا، جس کے باعث جہاز کو نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو امریکہ پہلے ہی پاکستان کے حوالے کرچکا تھا، جبکہ عملہ پاکستان کے راستے زمینی سفر کرتے ہوئے ایران واپس پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی بحری جہاز کی مرمت کراچی پورٹ پر کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے حتمی انتظامات ابھی مکمل کیے جارہے ہیں۔
