بھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ، دو بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

Two Bangladeshi youths killed in Indian border force firing

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں بنگلا دیش کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحدی علاقے میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری شدید زخمی ہوئے تھے، جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت Nabin Hossain اور Mohammad Morsalin کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سرحدی فورس نے بنگلہ دیشی شہریوں پر پیلٹ بندوقوں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مقامی حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے