کور کمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ وطنِ عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
