ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز پر ایران کے ردِ عمل کو ’مکمل طور پر نا قابلِ قبول‘ قرار دیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں برطانوی برینٹ کروڈ 3.28 فیصد سے بڑھ کر 104.6 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔ اِسی طرح امریکی خام تیل بھی 98.93 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

قبل ازیں ایران نے امریکہ کو اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوایا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مستقل جنگ بندی کیلئے ایران کا جواب مسترد کردیا۔

28 واضح رہے کہ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز عملاً بند ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے