ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی مجموعی صورتحال، سفارتی پیش رفت اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عباس عراقچی اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان یہ دوسرا رابطہ ہے، جسے خطے میں بڑھتی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
