بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، ‏اسلام آباد ہائیکورٹ کا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین سے ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور اس کی رپورٹ سے اسپتال منتقلی کو مشروط کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال  منتقلی اور ذاتی معالجین سے ملاقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا ، اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم بامقصد نہیں تھا اور سابقہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھیں تاہم متاثرہ فریق ہیں۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ان سے ذاتی معالجین کی ملاقات کے احکامات جاری کیے جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے