سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 3 روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے بڑھکر 422206 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 41 ڈالرکے اضافےسے فی اونس سونا 4701 ڈالر کا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 395 روپے بڑھکر 8908 روپے ہوگئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے