جعلساز اب پی ٹی اے کا نام استعمال کرنے لگے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ کبھی بھی صارفین سے فون، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے ذاتی معلومات طلب نہیں کرتا، لہٰذا ایسے کسی بھی پیغام یا کال پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے۔
ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین مشکوک کالز، ای میلز یا پیغامات کی فوری اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں اور کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے لنکس کے ذریعے ڈیٹا چوری کیا جا سکتا ہے۔
پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ صارفین اپنی حساس معلومات جیسے پاس ورڈ، پن کوڈ، شناختی کارڈ نمبر یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور ہر پیغام یا ای میل بھیجنے والے کی شناخت کی تصدیق لازمی کریں۔
