را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کا اعتراف، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود الگ تھلگ ہو رہا ہے

Former RAW chief AS Dalit admits that India is isolating itself in an attempt to isolate Pakistan

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے سابق سربراہ A. S. Dulat نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں بلکہ بھارت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی پرانی کہانیاں اب غیر مؤثر ہو چکی ہیں اور عالمی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کبھی ٹوٹے گا نہیں اور نہ ہی بکھرے گا۔ ان کے مطابق پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، حتیٰ کہ موجودہ حالات میں وہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں بھی شامل ہے۔

اے ایس دلت نے کہا کہ یہ کردار دراصل بھارت کو ادا کرنا چاہیے تھا، لیکن بدلتی علاقائی سیاست میں پاکستان زیادہ متحرک دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مسلسل بات چیت ہی کشیدگی کم کرنے کا مؤثر راستہ ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بھارتی اسٹیبلشمنٹ سے وابستہ ایک سابق اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے اس نوعیت کے بیانات خطے کی بدلتی سفارتی حقیقتوں کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں جنوبی ایشیا میں امن، تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے مکالمے کی ضرورت پر زور بڑھتا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے