وزیراعظم کے مشیر، پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آرمی چیف کو پاکستان کو دھمکیاں دینے کے بجائے گزشتہ سال مئی میں ہونے والے ’’بنیان مرصوص‘‘ اور ’’معرکۂ حق‘‘ کو یاد رکھنا چاہیے۔
چیئرمین پاکستان علمائ کونسل حافظ طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کی بنیاد پر قائم ہوا اور ان شاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا، اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، افواج اور مذہبی قیادت ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل ضروری ہے، تاہم پاکستان اپنی قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
