عید عیدالاضحیٰ کے پہلے روز مری میں کتنی گاڑیاں داخل ہوئیں؟

عید عیدالاضحیٰ کے پہلے روز مری میں 13،804 گاڑیاں داخل ہوئیں،جوگزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 47 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے پہلےروزمری میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مکمل طور پر فعال رہا اور صورتحال مجموعی طور پر قابو میں رہی۔

ڈی پی او مری محمد رضا تنویر کے مطابق ضلع مری میں عید کے پہلے روز 13 ہزار 804 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ شہر میں اس وقت 3 ہزار 169 گاڑیاں موجود ہیں، تاہم ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔

ڈی پی اومری کےمطابق تمام داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور ناکہ بندی جاری ہے جبکہ اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کےساتھ مسلسل رابطہ اورکوآرڈینیشن برقرار رکھا گیا ہےتاکہ ٹریفک نظام کومؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے