نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں کل امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو سے ملاقات ہوگی ۔
اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی پیشرفت اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا جائےگا ۔ پاکستان اور امریکا کےدرمیان اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات ہو گی ۔ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعےعلاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی پاکستانی کوششوں اور ثمرات پر بھی غور ہوگا
