شدید گرمی کے بعد لاہور میں موسم خوشگوار،مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور میں شدید گرمی کے بعد اچانک موسم نےکروٹ لے لی،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی،کالی گھٹاؤں کے باعث دن کے وقت ہی رات کا سماں بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں، جبکہ آسمان پر گہرے  بادل چھائے رہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے