وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی، مکمل طور پر صحت مند قرار

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ طبی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انہیں مکمل طور پر صحت مند اور صدارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے فِٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ ایک بار پھر والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کیا گیا، جہاں مختلف طبی اور جسمانی ٹیسٹوں کے بعد ان کی مجموعی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

صدر ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے بتایا کہ صدر کی ٹانگوں میں موجود سوجن پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ صدر کے ہاتھوں پر موجود نشانات اور معمولی نیل بار بار مصافحہ کرنے کے باعث پیدا ہوئے ہیں اور اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

ڈاکٹر شان باربیلا کے مطابق صدر ٹرمپ کو اسپرین کے استعمال جاری رکھنے، جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے اور وزن کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت مزید بہتر ہو سکے۔

یہ صدر ٹرمپ کا والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں تیسرا تفصیلی طبی معائنہ تھا، جس کے نتائج کو وائٹ ہاؤس نے عوام کے سامنے پیش کیا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر میڈیکل رپورٹ اور علمی امتحان کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طبی معائنے کی رپورٹ انتہائی مثبت رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے علمی یا ادراکی صلاحیتوں کے امتحان میں 30 میں سے 30 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار نتیجہ ہے اور ان کے مطابق اس سے قبل کوئی امریکی صدر اس امتحان میں ایسا اسکور حاصل نہیں کر سکا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے