امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے تمام میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور ان کارروائیوں کے نتیجے میں کسی امریکی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی افواج نے ایران میں تقریباً 20 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں حالیہ کشیدگی اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے واقعے کے بعد کی گئیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے خلاف فضائی دفاعی نظام نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا، جس کے باعث امریکی تنصیبات یا اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
