احتجاجی کال مسترد،آزاد کشمیربھرمیں معمولات زندگی رواں دواں

آزاد کشمیربھرمیں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد،کوٹلی اوردھیرکوٹ کےباشعورعوام نےاحتجاجی کومسترد کردیا ہے، دارالحکومت مظفرآباد میں تعلیمی، کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح مظفر آباد میں بھی کاروباری مراکزاور بازاروں میں سرگرمیاں بحال ہیں، کوٹلی اوردھیرکوٹ میں بھی دیگر شہروں کی طرح بازار کھلے اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے با شعورعوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے