برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم Keir Starmer کی حکومت کو ایک بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ہیلی نے دفاعی اخراجات اور فوجی بجٹ کے معاملے پر حکومت سے شدید اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا۔ انہوں نے اپنی استعفیٰ خط میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی مجوزہ دفاعی سرمایہ کاری منصوبہ بندی موجودہ عالمی خطرات کے مقابلے کے لیے ناکافی ہے۔
جان ہیلی نے کہا کہ فوج کو درکار وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث برطانوی افواج کی تیاری اور آپریشنل صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ ان کے مطابق موجودہ دفاعی منصوبہ "ضروریات سے بہت کم” ہے اور اس سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
