نواز شریف جنیوا سے جدہ پہنچ گئے، سعودی عرب میں عمرہ ادا کریں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ نجی دورے پر موجود رہیں گے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے۔ وہ مدینہ منورہ جا کر روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ ادا کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے اور اس دوران سابق وزیراعظم کی مذہبی عبادات اور ذاتی مصروفیات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے