محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے آج سے گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی کا موسم جزوی طور پرابر آلود رہےگا، تاہم آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے،سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں،جس کے باعث موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے،جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے،تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے